نئی اقتصادی راہداری،بھارت میں چار ممالک نے اہم ترین معاہدے پر دستخط کردیئے

بھارت میں چینی سفارت خانے کے وزیر لیو جن سونگ اور چینی صوبہ ہونان کی حکومت کے بیرونی امور کے ڈائریکٹر لی جی مینگ نے ون بیلٹ اینڈ ون روڈ منصوبے کو چین اور بھارت، بنگلہ دیش اور میانمار میں اقتصادی راہداری کی تعمیر کو فروغ دینے کے حوالے سے ایکشن پلان پر دستخط کیے ہیں، چینی سفارت خانہ کے مطابق چین کے صوبہ ہونان اور بھارت کے درمیان جامع تعاون اور باصلاحیت افراد کی تربیت کے حوالے سے تعاون فراہم کیا جائے گا۔